معیشت کی فتح! پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرض چکادیا

How to get 10,000 rupees from the government during Ramadan?
وفاقی وزارت خزانہ نے 2600 ارب روپے کا قرض واپس کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی شعبے کو متوقع 20 ارب ڈالر کی وصولی کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر ہوجائے گا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ صرف 59 روز میں اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب روپے واپس کردیے گئے، 30 جون کو 500 ارب اور 29 اگست کو 1133 ارب روپے کا قرض ریٹائر کیا گیا۔
قرض واپسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمرشل مارکیٹ کا 1000 ارب روپے کا قرض بھی قبل از وقت واپس کردیا گیا ہے۔
مشیر خزنہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے قرض وقت سے پہلے واپس کر کے تاریخ رقم کی ہے جبکہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایف سی کے ذریعے نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر متوقع اور اس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











