سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Young Job Seekers: Government Announces Opportunities
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کی یقین دہانی کے بعد فیڈرل ہیلتھ الائنس نے اپنی ہڑتال مؤخر کر دی ہے۔
فیڈرل ہیلتھ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس پمز میں ہوا جس میں ہیلتھ الاؤنس کی سمری مسترد ہونے اور وزارت صحت کے رویے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے ملازمین کو یقین دلایا کہ الاؤنس کے مسئلے کو وزیر خزانہ سے اگلے ہفتے ملاقات کے بعد حل کر لیا جائے گا اور اس معاملے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایماندار اور محنتی شخصیت ہیں جو مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیر کی یقین دہانی کے بعد فیڈرل ہیلتھ الائنس نے پیر کو ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا۔
کور کمیٹی کے چیئرمین کلیم اللہ اور ہیلتھ الائنس کے صدر قمر گجر نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتال پیر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وزیر صحت ملازمین کے ساتھ ہیں اور مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











