ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

معرکہ حق میں تاریخی فتح؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، نئے دور کا آغاز

01 ستمبر, 2025 15:59

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی سفارتی کامیابیوں کی نوید دی، معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری  ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا، بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "مردآہن” قرار دیا۔

چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا، امریکا، چین اور دنیا  کے ساتھ متوازن تعلقات پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا عکاس ہیں۔

 معرکہ حق میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے دوستوں میں اضافہ ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا، چین، سعودی عرب، ایران، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کی بدولت پاکستان کا مؤقف دنیا میں مضبوط طریقے سے اجاگر کیا گیا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے تاریخی دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کی، امریکی صدرٹرمپ  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے تاریخی جملے ادا کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

 واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کےدورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں "ایک نئی جہت کی علامت” قرار دیا، فنانشل ٹائمز نے امریکا میں پاکستان کی پذیرائی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات کو وجہ قرار دیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ امریکا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔

امریکا کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے، امریکہ نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف کاوشوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملڑی ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے، شاندارملڑی ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دے رہا ہے، کامیاب ملڑی ڈپلومیسی اور پاکستان کے ابھرتے عالمی تشخص کے پیش نظر اہم ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دے رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔