جڑاوں شہروں میں موسلادھار بارش؛ نالہ لئی میں طغیانی، واسا کا الرٹ جاری

کراچی والے ہوجائیں تیار، شہر میں آج پھر بادل برسنے کا امکان
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نالہ لئی میں طغیانی کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیدپور میں 40 ملی میٹر جبکہ پی ایم ڈی کے مقام پر 92 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقوں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں شمس آباد میں 25، پیر ودھائی میں 35 اور نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش شامل ہے۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق نالہ لئی سمیت شہر بھر کے تمام نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
واسا کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، عملہ اور ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ بارش کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











