دریائے ستلج میں بڑے ریلے کی آمد متوقع، بھارت نے آگاہ کردیا، 9 اضلاع ہائی الرٹ

India warns of large flood in Sutlej River, 9 districts on high alert
بھارت نے ایک اور سیلابی ریلا پاکستان کی مشکلات بڑھانے کے لیے چھوڑ دیا۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزارت آبی وسائل نے بتایاکہ دریائے ستلج میں ہری کے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا، اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ یکم ستمبر صبح 8 بجے سےہے۔
وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی اور 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی طرف دریائےستلج میں ہری کے اور فیروزپور پراونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی ریلے سے 9 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے جن میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکتن شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ ممکنہ متاثرہ اضلاع میں وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سیزممکنہ سیلاب سے نمٹنےکیلیے فوری انتظامات کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











