ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست کو اغوا کرنے کی کوشش، قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

01 ستمبر, 2025 19:33

اسلام آباد میں رہنے والی  ٹک ٹاک لڑکیاں مشکل میں آگئیں۔ مشہور خاتون کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے کی کوشش اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانا شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ٹک ٹاکر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے  تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔

سامعیہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متاثرہ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کر کے اپنی جان کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب گھر میں گھس کر قتل کی جانے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست ہیں جو ساتھ ہی کانٹینٹ بنایا کرتی تھیں۔ ثنا یوسف کو ان کے ایک دیوانے مداح نے دوستی کی آفر مسترد کرنے پر گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔