ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین

01 ستمبر, 2025 20:49

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار نظام اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار نظام اللہ نے جرأت کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔