ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی صدر کے گلوبل گورننس انیشیٹو کی حمایت کا اعلان

01 ستمبر, 2025 21:07

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کے گلوبل گورننس انیشیٹو کے تاریخی اجرا کو سراہتے ہوئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیانجن اعلامیہ قابلِ تعریف ہے اور یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر سے مطابقت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشیٹو مضبوط کثیرالجہتی نظام کی طرف ایک تاریخی قدم ہے جو ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدام جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا اور پاکستان اس میں فعال کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ موسمیاتی بحران میں مشترکہ ذمہ داری مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے کیونکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے آفات کا سامنا ہے۔

انہوں نے عالمی قیادت پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ملکوں کا بوجھ بانٹیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر غزہ میں اسرائیل کے گھناؤنے جرائم کی شدید مذمت بھی کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔