کراچی: چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی: چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کراچی میں ایام عزا کے الوداعی روز چپ تعزیے کے 2 جلوس نکالے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چپ تعزیہ کا پہلا جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیا جبکہ دوسرا مرکزی جلوس بعد نماز ظہر گولیمار سے برآمد ہوگا۔
چپ تعزیے کا پہلا جلوس صبح 8 بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوا جبکہ جلوس سے پہلے مجلس برپا کی گئی، جس سے علامہ باقر زیدی نے خطاب کیا۔
عزاداروں کی بڑی تعداد نے مجلس میں شرکت کی، جلوس صدر سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ کھارادر میں ختم ہوگا، جلوس اس وقت اپنے روایتی راستوں کی جانب گامزن ہے۔
چپ تعزیے کے جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسرا جلوس بعد نماز ظہرین گولیمار میں واقع امام بارگاہ قصر مصیب سے برآمد ہوگا، جو لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی پہنچے گا، پھر جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ شاہ نجف میں رات 10 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











