ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

2 ستمبر 1965: پاک بھارت جنگ کے دوسرے روز کیا ہوا؟

02 ستمبر, 2025 11:00

2 ستمبر 1965 میں پاک بھارت جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہو گی۔

  صدر ایوب نے کہا کہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔

سردار عبدالقیوم نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارتی افواج اپنی قبر میں اُتر آئی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین نے بھارت کی طرف سے فضائی قوت استعمال کرنے پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔

تمام فارمیشنز کو وارننگ آرڈر جاری کر دئیے کہ بھارتی افواج کی بڑھتی ہوئی جنگی تیاریوں کے پیشِ نظر وہ 2 ستمبر کی صبح تک کنسنڑیشن (concentration) ایریاز سنبھال لیں۔

کشمیر کے محاذ پر پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سونا مرگ کے نزدیک ایک بھارتی پلاٹون کا مکمل صفایا کرتے ہوئے بھارتی افواج کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملے جاری رکھے۔

پاکستانی افواج نے چھمب میں مشرق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 15 ٹینک قبضے میں لئے اور 150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔