ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

فتنتہ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ تعلیم اور امن کے سب سے بڑے دشمن

02 ستمبر, 2025 12:45

30 اگست کو فتنتہ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکہ کیا۔

فتنتہ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، فتنتہ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے، فتنتہ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کے خیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔

اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں، اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنتہ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں، فتنتہ الخوارج کا مقصد شہری ڈھانچوں کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانا اور مقامی ترقی کو روکنا ہے۔

فتنتہ الخوارج کے ایجنڈے کا اصل مقصد عوام کو جہالت اور پسماندگی میں رکھنا ہے، فتنہ الخوارج کا محافظ ہونے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، حقیقت میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کے دشمن ہیں۔

لکی مروت کے عوام تباہی کے سوداگر دہشتگرد گروہ کو پہچان چکے ہیں، بیرونی آقاؤں کے حکم پر چلنے والوں کے ہاتھوں میں نہ دین کی امانت ہے نہ قوم کی خیرخواہی۔

مقامی عوام کی حمایت اور ریاست کے ساتھ تعاون فتنتہ الخوارج کا سب سے بڑا خوف ہے، سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے ہر حال میں تعلیم کا تحفظ کریں گی، متاثرہ اسکول اور ڈھانچے دوبارہ تعمیر ہوں گے اور فتنتہ الخوارج کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، فتنتہ الخوارج پہلے ہی شکست خوردہ ہے اور جھوٹے بیانات سے مقامی لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔