کوئٹہ میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق 35 زخمی

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ
کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے بتایا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر مینگل کی گاڑی گزری تو زور دار دھماکا ہوا۔
پولیس نے کہا کہ جلسہ ختم ہوتے ہیں زوردار دھماکا ہوا جس کا تعین کیا جارہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں میں سابق رکن اسمبلی سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دو رہنما اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











