نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان

Great news has arrived for those getting national identification cards made
نادرا نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر نادرا کال سینٹر کی سروسز آج رات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
ترجمان نادرا کے مطابق ہیلپ لائن نمبر 051-111-786-100 اور موبائل صارفین کے لیے مختص نمبر 1777 آج رات 12 بجے سے کل صبح 8 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ ادارے نے شہریوں سے اس عارضی معطلی پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام خدمات صبح 8 بجے مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔
نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران کسی بھی قسم کی معلومات یا اپ ڈیٹس کے لیے نادرا کی آفیشل ویب سائٹ www.nadra.gov.pk
یا ادارے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رابطے میں رہیں۔
یہ اقدام سسٹم کی بہتری اور تکنیکی اپ گریڈیشن کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو زیادہ بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











