سیلاب میں لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش جلد مکمل کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب میں لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش جلد مکمل کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ سیلابی ریلا 6 ستمبر کی دوپہر تک گڈو بیراج پہنچنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے سندھ حکومت کیساتھ مناسب انتظامات کیلئے مکمل تعاون کر رہا ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے تعاون جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ انفرا اسٹرکچرکی بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام ادارے مکمل تعاون کریں، پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات اور بجلی ترسیل کے نظام ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے اور لاپتا شہریوں کی تلاش جلد مکمل کی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











