جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

09 ستمبر, 2025 16:11

اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملک میں کار اونرشپ بڑھنے کا امکان ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے ملک کی اٹو انڈسٹری پر ٹیرف اصلاحات کے اثرات کی رپورٹ جاری  کردی۔ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں کم ہونے اور کاروں کی ملکیت میں اضافے کی پیش گوئی کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آٹوانڈسٹری میں کچھ ملازمتیں متاثر مگر نئی نوکریاں اور کاروباری مواقع جنم لیں گے، 5 سال کے ٹیرف ریفارم پلان سے کسٹمز ڈیوٹی اسٹرکچر میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

اوسط ٹیرف ریٹ 19 فیصد سے کم ہو کر 9.5 فیصد ہونے کا امکان ہے، گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف 5 سال میں 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ جائے گا، استعمال شدہ گاڑیوں پر اضافی سرچارجز 2030 تک ختم کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پالیسی میں تسلسل رکھنے ضروری، ریفارمز واپس لینا نقصان دہ ہوگا، صارفین کو بہتر انتخاب، زیادہ دستیابی اور مسابقتی قیمتوں کا فائدہ ملے گا۔

کمزور برانڈز مشکلات کا شکار، بڑی عالمی کمپنیاں بہتر پوزیشن میں ہوں گی، درآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ اور کرنسی پر دباؤ آنے کا بھی خدشہ ہے، پائیڈ نے بیرونی شعبے میں مقابلہ کرنے کیلئے برآمدات بڑھانا ضروری قرار دے دیا۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔