جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی اصلاحات، پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن

10 جون, 2026 23:14

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے عمل کو نئی رفتار ملی ہے، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت استحکام اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔

ماہرِ معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے مختلف اداروں اور معاشی شعبوں کے درمیان پالیسی ہم آہنگی کو فروغ دے کر عملی معاشی اصلاحات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حالیہ عرصے کی ایک بڑی معاشی کامیابی ہے، جس سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری اور مالیاتی مواقع میں مزید وسعت پیدا ہوئی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق ایس آئی ایف سی پاکستان کے معاشی روڈ میپ کو مزید وسعت دینے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ سیاحت، صحت اور خدمات پر مبنی برآمدات کے فروغ کے ذریعے معاشی اور سماجی ترقی کو بھی تقویت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اپنی ساکھ کو مضبوط بنایا ہے اور اب ملک معاشی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ان کے بقول ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کے ثمرات طویل مدت تک ملکی معیشت کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے۔

ماہرِ معیشت نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو نظام، بروقت فیصلوں کا عمل اور منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔