ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ

10 اکتوبر, 2025 10:00

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن دو ہفتوں کے قیام کے باوجود معاہدے کے بغیر واشنگٹن واپس چلا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا، جس کے باعث دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہو پائے، گورننس، کرپشن رپورٹ اور سیلابی نقصانات کے تخمینے پر اختلافات برقرار ہیں۔

 پاکستانی ٹیم کے مطابق سیلابی نقصانات کا تخمینہ 744 ارب روپے ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ 585 ارب روپے لگایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ جلد پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی نے گزشتہ مالی سال کی شرحِ نمو 3.04 فیصد مقرر کی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس تبدیلی سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔