کبھی سوچا!! ٹرینوں میں سیٹ بیلٹ کیوں نہیں ہوتیں؟ وجہ انتہائی دلچسپ

Ever Wondered!! Why Don't Trains Have Seat Belts? The Reason Is Very Interesting
اگر آپ نے کبھی ٹرین کا سفر کیا ہو تو آپ کو معلوم ہوگا کہ گاڑیوں اور ہوائی جہازوں کے برعکس ٹرینوں میں سیٹ بیلٹس موجود نہیں ہوتیں۔
تیز رفتار گاڑیوں میں سیٹ بیلٹس کو ایک اہم حفاظتی فیچر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو حادثات کی صورت میں سامنے والی نشست پر بیٹھے افراد کی موت کے خطرے کو 45 فیصد اور شدید زخمی ہونے کے امکانات کو 50 فیصد تک کم کر دیتی ہیں۔
اسی طرح ہوائی جہازوں میں بھی مسافروں کی حفاظت کے لیے سیٹ بیلٹس لازمی ہوتی ہیں، جو طیارے کے اچانک جھٹکوں یا تیز ہواؤں میں سفر کے دوران زخمی ہونے سے بچاتی ہیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق ٹرینوں کا سفر گاڑیوں اور طیاروں سے مختلف ہوتا ہے، اور ان میں مسافروں کی نشستوں کی ترتیب بھی ایسی ہے کہ سیٹ بیلٹس نصب کرنا عملی طور پر فائدہ مند نہیں۔ ٹرینوں کے حادثات کی شرح دیگر ذرائع کے مقابلے میں کافی کم ہے اور سیٹ بیلٹس لگانے سے حفاظتی سطح میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں موجود نشستوں کے ڈیزائن کی وجہ سے گاڑیوں میں استعمال ہونے والی تھری پوائنٹ سیٹ بیلٹس کو نصب کرنا مشکل ہے اور اس کے لیے بوگیوں کے اندرونی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا۔
مزید برآں، سیٹ بیلٹس کے استعمال سے بعض صورتوں میں سفر زیادہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ جو مسافر سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کریں گے ان میں چوٹ لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں سخت نشستوں کے باعث سیٹ بیلٹس لگانا زخمی ہونے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے مگر مجموعی طور پر یہ اقدام نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں سیٹ بیلٹس کا نصب کرنا فی الحال مناسب اور ضروری نہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












