تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

The government has given great news to the employees.
پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
اب گھریلو ملازمین کو لیٹر آف ایمپلائمنٹ دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کا مقصد گھریلو کام کرنے والوں کو قانونی تحفظ اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
نئے قانون کے تحت، جو گھریلو ملازمین صبح سے شام تک گھروں میں کام کرتے ہیں، انہیں ماہانہ کم از کم 40 ہزار روپے اجرت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اگر کوئی ملازم اضافی وقت کام کرتا ہے تو اس کے بدلے دوگنی اجرت دینا ہوگی۔
خواتین گھریلو ملازمین کے لیے میٹرنٹی لیو یعنی زچگی کی چھٹی بھی قانون کا حصہ ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ، مالکان پر یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے ملازمین کو صاف، محفوظ اور باعزت کام کا ماحول فراہم کریں۔
اب جو بھی فرد یا خاندان کسی گھریلو ملازم کو رکھے گا، اسے لازمی طور پر ملازم کے ساتھ لیٹر آف ایمپلائمنٹ جاری کرنا ہوگا۔ یہ لیٹر ملازم اور مالک دونوں کے درمیان معاہدے کی حیثیت رکھے گا جس میں کام کے اوقات، تنخواہ، چھٹیاں اور دیگر شرائط شامل ہوں گی۔
اگر گھریلو ملازمین کو کسی قسم کی شکایت ہو تو یونین کونسل کی سطح پر بنائی گئی ڈِسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی میں درخواست دی جا سکے گی۔ یہ کمیٹی ملازم اور مالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کا حل نکالے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








