جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

رب نے بنادی جوڑی، 74سال کی خاتون کی 40 سال کے مسلمان لڑکے سے محبت اور شادی

10 اکتوبر, 2025 17:58

کہتے ہیں عشق سچا ہو تو ضرور رنگ لاتا ہے۔ یہی کہانی کے تانے بانے کچھ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں نظر آئے

 

74 سالہ کرسٹین اور ان کے 34 سالہ تیونسی شوہر حمزہ دریدی کی محبت کے درمیان اٹوٹ محبت شادی کے رشتے میں ڈھل گئی۔

اس انوکھی محبت کی کہانی کا آغاز 2018 میں اس وقت ہوا جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے  کا اشتہار شائع کرایا، حمزہ جو کہ انگریزی سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے کرسٹین سے رابطہ کیا لیکن جلد ہی یہ آن لائن کلاس لمبی گفتگو اور پھر محبت میں بدل گئی۔

برطانوی رپورٹس کے مطابق کرسٹین سے لی جانے والی آن لائن کلاسز کے 6 ہفتوں کے دوران ہی حمزہ اور کرسٹین ایک دوسرے کی محبت میں دیوانے ہوگئے جس کے بعد کرسٹین حمزہ سے ملنے ایک مختصر دورے پر تیونس پہنچیں لیکن پھر ہمیشہ کیلئے تیونس کی ہوکر رہ گئیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کرچکا ہے اور گزشتہ کئی سال سے ایک ساتھ تیونس میں ہی مقیم ہے کرسٹین 2021 میں اسلام قبول کرلیا تھا۔

34 سال کے حمزہ اپنی اہلیہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ ایک اچھی بیوی ہیں اور مجھے ان کی شخصیت میں ذہانت پسند ہے اس لیے وہ ان کی ملکہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹین کی پہلی شادی 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، اس کی پہلی شادی سے 2 بچے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔