ہفتہ، 9-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/22هـ (09-05-2026م)

ٹی ایل پی سے بلیک میل نہیں ہوں گے انھوں نے ماضی میں بھی حملے کیے ،طلال چودھری

10 اکتوبر, 2025 18:42

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی پر امن احتجاج تو سب کا حق ہے مگر انتشار کی اجازت نہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی گواہ ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی نے قومی املاک پر حملے کیے، مگر اب جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی گنجائش اب نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے ہوچکا اب خوشیاں منائیں، غزہ امن معاہدے پر فلسطینیوں نے سجدہ شکر ادا کیا ہے، غزہ اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے بعد اس احتجاج کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ جب اہل غزہ خوش ہیں تو پھر احتجاج کی وجہ نہیں بنتی۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹی ایل پی کارکنان مرکزی دفتر ثمن آباد سے اس لیے نکل آئے ہیں کہ ان پر طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا کوشش ہے کہ طاقت کے استعمال کے بغیر ان کو روکا جائے، حکومت اس طرح کی جتھےبازیاں اورمظاہرے کو آگے بڑھنے نہیں دے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ ہم نے گرفتار کرکے راستے کھول دیے اگر کہیں رکاوٹ رکھی گئی ہے تو وہ شہریوں کو ان شرپسندوں سے بچانے کیلئے ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔