ہفتہ، 14-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/25هـ (14-03-2026م)

محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات، تجارتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

16 اکتوبر, 2025 08:20

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے امریکا کے دورے کے دوران واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے سعودی وزیر خزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے سعودی ہم منصب کو پی آئی اے اور ہوائی اڈوں کی نج کاری سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ اس سلسلے میں آئی ایف سی (IFC) اور ایم آئی جی اے (MIGA) کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خزانہ نے انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے سعودی حمایت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔