جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

کتنے فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی ہیں؟ سروے کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے

11 نومبر, 2025 11:34

حالیہ گیلپ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں دوسری شادی کے حوالے سے رائے تقسیم ہے۔

سروے کے مطابق 40 فیصد افراد دوسری شادی کے حق میں ہیں جبکہ 60 فیصد نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔

سروے میں شامل 40 فیصد افراد نے کہا کہ اگر مالی استطاعت موجود ہو تو دوسری شادی کی جا سکتی ہے۔ مردوں میں دوسری شادی کی حمایت کرنے والوں کی شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ 50 فیصد مرد اور صرف 30 فیصد خواتین نے دوسری شادی کی حمایت کی۔

دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو ممکن بنانے کے حوالے سے رائے زیادہ تر منفی رہی۔

سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ یہ مشکل یا ناممکن ہے، جبکہ صرف 26 فیصد نے اسے ممکن قرار دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنہوں نے اسے ناممکن قرار دیا ان میں 59 فیصد مرد شامل تھے۔

سروے میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ دوسری شادی کی اجازت کن حالات میں دی جانی چاہیے۔ 39 فیصد نے کہا کہ اگر کسی کے بچے نہ ہوں تو دوسری شادی کی جا سکتی ہے، 15 فیصد نے دونوں بیویوں میں انصاف کرنے کی صلاحیت کو شرط قرار دیا اور 10 فیصد نے پہلی بیوی کی اجازت کو لازمی قرار دیا۔

یہ سروے معاشرے میں دوسری شادی کے حوالے سے موجود پیچیدہ خیالات اور توقعات کو واضح کرتا ہے، اور اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ رائے عامہ میں مالی استطاعت، بچوں کی موجودگی اور انصاف کے معیار کو اہمیت دی جاتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔