لاہور: نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ خودکشی کے بعد ہوش میں آگئی

لاہور: نجی یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ خودکشی کے بعد ہوش میں آگئی
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی ایک 21 سالہ طالبہ جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تھی، اسپتال میں زیر علاج ہوش میں آگئی ہے۔ طالبہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا اور اس کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ فاطمہ کی آکسیجن سپورٹ جاری ہے اور ہیمو ڈائنامکس مستحکم ہیں۔ فاطمہ نے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی ہے، اور اس کی ریڑھ کی ہڈی کے حوالے سے سرجری کا فیصلہ دوبارہ کیا جائے گا۔
چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو فاطمہ کے علاج اور آئندہ طبی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
پولیس کے مطابق فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ اور شیخوپورہ کے نارنگ منڈی کی رہائشی ہے۔ واقعہ لاہور کے نواب ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا، جہاں فاطمہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کی گئی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









