جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

بی آئی ایس پی کا مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان، 10 ستمبر آخری تاریخ

04 ستمبر, 2026 13:15

کراچی: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے ملک بھر کی مستحق اور امدادی رقم حاصل کرنے والی خواتین کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وظیفے یا مالی امداد کی رقم میں کٹوتی کرنے یا ادائیگی روکنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف فوری شکایت کی جائے۔

بی آئی ایس پی ترجمان کے مطابق مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے اور اس رقم پر صرف مستحق خاتون کا حق ہے۔ کسی بھی شخص کو رقم روکنے، اس میں سے حصہ طلب کرنے یا کسی قسم کی کٹوتی کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

ترجمان نے مستحق خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی دھمکی، دباؤ یا بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوں اور اپنی مالی امداد کی مکمل رقم بغیر کسی کٹوتی کے وصول کریں۔

بی آئی ایس پی کے مطابق اگر کوئی شخص امدادی رقم کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالے یا رقم میں سے حصہ طلب کرے تو متاثرہ خاتون فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ہیلپ لائن 080026477 پر شکایت درج کرا سکتی ہے۔

دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے مستحق خواتین کے لیے مفت سم کارڈ کے حصول کی آخری تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔ پروگرام کے مطابق مالی معاونت حاصل کرنے والی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ 10 ستمبر تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت سم کارڈ حاصل کرلیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جن مستحق خواتین نے تاحال مفت بینظیر سم کارڈ حاصل نہیں کیا، ان کے اکاؤنٹس میں بے نظیر کفالت پروگرام کی آئندہ سہ ماہی قسط منتقل نہیں کی جائے گی۔

بی آئی ایس پی نے تمام مستحق خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل مفت سم کارڈ کے حصول کا عمل مکمل کرلیں تاکہ آئندہ مالی امداد کی قسط وصول کرنے میں انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔