کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات، گھریلو ملازمائیں 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات، گھریلو ملازمائیں 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار
کراچی: محمد علی سوسائٹی میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات پیش آئی، جس میں گھریلوملازماؤں نے 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سونے کی مالیت ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ واقعے کے بعد بہادرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں ماسیاں ایک روز قبل ہی گھر پر کام کرنے کے لیے رکھی گئی تھیں۔ بلڈنگ کے چوکیدار کی ضمانت پر انہیں نوکری دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ماسیاں کام کرنے آئیں اور شام 6 بجے واپس چلی گئیں، اس دوران واردات کا عمل انجام پایا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









