ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for people getting their driving licenses
پنجاب میں ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری ہے۔
ٹریفک ترجمان کے مطابق سال کے ابتدائی 10 دنوں میں 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں، جس سے شہریوں کا ٹریفک پولیس پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔
نئے سال کے دوران 1400 پاکستانی شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیا، اور 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہری جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا خوش آئند ہے اور یہ شہریوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 میں بھی شہریوں کے اعتماد کو قائم رکھتے ہوئے لائسنسنگ سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اور تجدید شدہ لائسنس کے لیے صرف سرکاری اور تصدیق شدہ مراکز یا آن لائن پورٹل استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









