ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

سانحہ گل پلازہ: مقدمہ درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل

24 جنوری, 2026 13:17

کراچی: نبی بخش تھانے میں سانحہ گل پلازہ کے واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں شدید غفلت برتی گئی۔ گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے۔ لائٹس بند ہونے اور کئی دروازے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے بھاگنے کے راستے مسدود تھے، جس کی وجہ سے حادثے میں بڑا نقصان ہوا۔

ترجمان کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ذمہ داروں کے نام ایف آئی آر میں شامل کیے جائیں گے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ایف آئی آر میں درج دفعات میں غفلت، لاپرواہی اور عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔