سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ لوگوں کو گمراہ کررہےہیں: فاروق ستار

سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ لوگوں کو گمراہ کررہےہیں: فاروق ستار
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے بارے میں سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے بہت سے اہم سوالات ہیں، مگر حکومت کی جانب سے جوابات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ واقعے کے تقریباً 20 سے 22 گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے۔ میئر کراچی 23 گھنٹے بعد پہنچے۔ جب عوام نے تنقید کی تو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ اسلام آباد میں تھے اور وہاں سے آنے کے بعد صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔
فاروق ستار نے کہا کہ یہ سوالات اہم ہیں اور ان کے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت واقعے کی سنگینی سے توجہ ہٹا رہی ہے اور ہر سوال کا جواب موجود ہے، مگر خود کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے زور دیا کہ سانحہ گل پلازہ پر سیاست کے بجائے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










