ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہر کو مجموعی طور پر 17 سال قید اور کروڑوں جرمانے کی سزا

24 جنوری, 2026 17:29

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور کروڑوں روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا اور 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق:

  • پی۔ای۔کا ایکٹ سیکشن 9 کے تحت دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانہ سنایا گیا۔

  • سیکشن 26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس طرح ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔ تاہم، عدالت نے سیکشن 11 کے تحت دونوں کو بری بھی کر دیا۔

یاد رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری نے عدالت کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سماعت میں شریک نہیں ہوئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی گئی تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کو روکا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔