جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

پاکستان بورڈ آف پیس کا حصہ، ابراہام معاہدے کا نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

29 جنوری, 2026 13:11

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بورڈ آف پیس میں شامل ہے لیکن ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے محفوظ اور کھلا ملک ہے۔ امریکی سفری ہدایت نامے میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں، وہ ڈاؤن اسکیل نہیں بلکہ اپڈیٹ ہیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری کے بعد امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کا سفر مزید آسان ہو گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کے ویزا پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت اسلام آباد اور واشنگٹن میں جاری ہے۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ جلد ویزا پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی ہے۔ اس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانا، تعمیر نو میں معاونت اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر مبنی دیرپا امن کا قیام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں ہے، 7 دیگر مسلم ممالک بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں۔ سعودی عرب، مصر، اردن، یو اے ای، انڈونیشیا اور قطر بھی اس کا حصہ ہیں۔ بورڈ آف پیس گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوا اور غزہ و فلسطین کے لیے امید کی کرن ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔