جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

31 جنوری, 2026 16:23

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ  کا دورہ کیا، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آئی جی بلوچستان طاہر خان نے وزیر اعلیٰ  کو بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پولیس، سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل پر شاباش دی۔

   وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے، ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔