ایف سی ہیڈکوارٹرز میں خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیش رفت

Major Breakthrough in Investigation of Suicide Bombings at FC Headquarters
ایف سی ہیڈکوارٹرز میں خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹرز میں خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوگئی، سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکوں کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، واقعے سے متعلق اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔
واضح رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر حملہ 24 نومبر کو ہوا تھا، حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہوئے تھے، دہشت گردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











