جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بلوچستان میں 40 گھنٹے میں 145 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ہمارے پاس ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

01 فروری, 2026 13:45

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 40 گھنٹے میں 145 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ہمارے پاس ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے ورثا سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹ تھیں، بلوچستان میں 40 گھنٹے میں 145 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہمارے پاس 145 دہشت گردوں کی لاشیں موجود ہیں، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا، پورے سال کی کارروائیوں میں 1500 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، یہ قومیت کی جنگ نہیں صرف دہشت کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ایما پر بلوچوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، یہ ہزار حملے کرلیں، ہم ایک سیکنڈ کیلئے بھی سرنڈر کرنے کیلئے تیار نہیں، سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا ٹولز کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، بلوچستان میں کبھی طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا، بلوچستان میں امن ضرور لوٹے گا، بلوچستان کو امن کی جانب لے کر جائیں گے۔

  سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ماریں گے، آپریشن کے لیے بلوچستان کا کوئی گاؤں خالی نہیں کروایا گیا، بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ ہے جو ان سے مذاکرات کریں، دہشت گردوں کی کوئی قوم ہے نہ کوئی قبیلہ، یہ کونسی بلوچیت ہے بینک لوٹ لو، موٹر سائیکلیں چھین لو؟ یہ صرف دہشت گرد ہیں، انہیں بلوچ نہیں کہنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے، دہشت گردوں کے ساتھ افغانی بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ہم اس جگہ کو ان کے لیے جہنم بنادیں گے، پاکستان جب ٹیک آف کی کوشش کرتا ہے تو ایسے واقعات ہوتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے قوتیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں گے، ہم بلوچستان کو امن کی جانب لے کر جائیں گے، دہشت گردوں نے سب سے پہلے سیف سٹی کیمروں کو نشانہ بنایا، 21 جون سے پہلے 8 شہروں میں سیف سٹی منصوبہ مکمل کرلیں گے، طاقت کا استعمال تو بلوچستان میں ہوا ہی نہیں، چھوٹے آپریشن کیے جارہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔