ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء واساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

DG ISPR holds a special session with students and faculty of the University of Turbat
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء واساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتباک خیرمقدم کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو کی۔
اساتذہ اور طلباء نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کیخلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے۔
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات ہمارے خیالات اور رویوں میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔
اس کے علاوہ شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











