ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان

Public holiday announced nationwide
ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ یومِ کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔
یومِ کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ سیمینارز، کانفرنسز، ریلیاں اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی اس دن کی مناسبت سے پروگرام رکھے جاتے ہیں۔
اس دن کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ عوامی اور سرکاری سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تعطیل وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور بیشتر نجی دفاتر میں بھی ہوگی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پنجاب بھر کے لوگ اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور ان چھٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











