اتوار، 28-جون،2026
ہفتہ 1448/01/12هـ (27-06-2026م)

بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل؛ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

02 فروری, 2026 10:09

ملک کے مختلف علاقوں میں نیا موسمی نظام داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث کئی شہروں اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند جیسے بلند مقامات پر برفباری بھی شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی۔ بعض پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔ پنجاب کے مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد اور نواحی علاقوں میں بھی آج سے بارش شروع ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں اور سیاحوں کو سخت سردی، ممکنہ برفباری اور پہاڑی راستوں پر پھسلن کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔