اتوار، 28-جون،2026
ہفتہ 1448/01/12هـ (27-06-2026م)

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، موسم سرما کا 90 فیصد حصہ گزر چکا

02 فروری, 2026 10:59

کراچی میں موسم سرما کا تقریباً 90 فیصد حصہ گزر چکا ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شہر کا موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہے گا، جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی۔

محکمے کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

اس وقت شمال کی جانب سے ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق فروری کے اختتام کے ساتھ ہی کراچی میں سردی کا موسم بتدریج ختم ہو جائے گا اور دن کے اوقات میں گرمی کا احساس بڑھنے لگے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔