ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام

ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام
ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔
شبِ برات کی رات شہری بڑی تعداد میں نوافل، قرآن خوانی، ذکر و اذکار اور دیگر عبادات میں مصروف رہے۔ علما اور خطبا نے اس رات کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو توبہ و استغفار کی تلقین کی۔
عبادت کے دوران ملک و قوم کی سلامتی، عالمِ اسلام کی سربلندی، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے بھی دعا کی گئی۔
شہریوں نے بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ کیا، جہاں اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔ قبرستانوں میں سیکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی رات گئے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں لگائے گئے فلاحی اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
علمائے کرام کے مطابق شعبان کی پندرہویں رات کو اسلامی روایات میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رات عبادات، توبہ اور دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے کا خاص موقع میسر آتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










