خودکشیاں اور تربیتی حادثات، بھارتی فوج کے داخلی نظام اور تربیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے

بھارتی فوج میں خودکشیوں کے واقعات، تربیتی حادثات اور انتہائی سیکیورٹی والے علاقوں سے ہتھیاروں کی چوری نے اس کے داخلی نظام، ناقص تربیت اور سیکیورٹی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے۔
بھارتی فوج کو اس وقت نہ صرف سرحدی محاذوں پر بلکہ اپنے داخلی نظام، تربیت اور سیکیورٹی اقدامات میں بھی شدید اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے انتہا پسند ایجنڈے پر کاربند بھارتی عسکری ادارے کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوالات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی فوجی شیوانند ریڈی نے زمین کی الاٹمنٹ کے تنازع میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
مذکورہ سابق فوجی گزشتہ 20 سال سے دفاعی اہلکاروں کے لیے مختص زمین کے حصول کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہا تھا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا تیسرا روز، پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں 500 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیئے گئے
بھارتی فوج کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے رجحان میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ سال صرف بھارتی فوج کے ادارے سی آر پی ایف کے 59 اہلکاروں نے شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
اس کے علاوہ تربیتی صلاحیتوں کی عدم موجودگی بھی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نیوز 18 کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک عسکری تربیتی مشق کے دوران 5 بھارتی فوجی دریا میں بہہ گئے، جن میں سے 2 تاحال لاپتہ ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشق کے دوران فنی خرابی پیدا ہونے سے کشتی پانی کے تیز بہاؤ پر قابو نہ رکھ سکی اور بہہ گئی۔
سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی جریدے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق سکندر آباد میں ایک اعلیٰ فوجی تنصیب سے 4 رائفلوں سمیت دیگر ہتھیار چوری ہو گئے۔
ملزمان نے انتہائی سخت سیکیورٹی والے احاطے میں داخل ہو کر فوجی اسلحہ ذخیرہ کرنے والے مقام تک باآسانی رسائی حاصل کی اور فرار ہو گئے۔
خودکشیوں، تربیتی حادثات اور اسلحہ چوری کے ان پے در پے واقعات نے عالمی سطح پر بھارتی فوج کا ناقص جنگی معیار، کمزور تربیت اور بدانتظامی واضح کر دی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











