بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

How to File a Complaint About Deduction in Benazir Income Support Program Stipends? Learn the Process
ویب ڈیسک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے مستحق خاندانوں کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت موبائل سم حاصل کرنے کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔
موبائل سم حاصل کرنے کا طریقہ
بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق:
مستحق افراد اپنے اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل فون کے ساتھ قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا مقررہ کیمپ سائٹس پر جائیں۔
وہاں اسکریننگ کاؤنٹر پر اہلیت کی جانچ کی جائے گی۔
اہل قرار پانے والوں کو ٹوکن جاری کیا جائے گا۔
بعد ازاں، سم اجرا کاؤنٹر پر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی۔
ٹیلی کام نمائندہ سم کو ایکٹیو کرے گا اور سم نمبر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے گا۔
اہم ہدایات
جاری کی جانے والی سم کو کسی اور کو نہ دیں۔
سم کو ہر وقت ایکٹیو رکھیں، کیونکہ 8171 سے موصول ہونے والے تمام اہم پیغامات اسی نمبر پر آئیں گے۔
سم کے حصول کے لیے کسی کو کوئی رقم ادا نہ کی جائے، یہ سہولت مکمل طور پر مفت ہے۔
سوشل پروٹیکشن والٹ صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے بنایا جائے گا، غیر مجاز افراد یا اداروں سے رابطہ نہ کریں۔
چیئرپرسن کا بیان
چیئرپرسن بی آئی ایس پی، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ رجسٹرڈ خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کا آغاز ہو چکا ہے اور مستقبل میں تمام مالی ادائیگیاں اسی والٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت سے مستحق افراد کو بروقت اور محفوظ طریقے سے امداد فراہم کرنا ممکن ہو گا اور ادائیگیوں سے متعلق تمام پیغامات اسی سم پر موصول ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










