پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور قازقستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے کیے گئے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن دستوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بھی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
قبل ازیں قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر توکایووف کا پرتپاک استقبال کیا، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار بات چیت ہوئی۔
تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر قاسم جومارت توکایووف نے اپنے وفد کا بھی وزیراعظم سے تعارف کروایا۔
یاد رہے کہ قازقستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے تھے، اور اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور تجارتی و تکنیکی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










