پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ

Pakistan calls on the UN Security Council to ban the outlawed BLA
پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے گروہوں کو نئی زندگی ملی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، بلوچستان میں بی ایل اے حملوں میں 48 شہری شہید ہوئے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اور جبر کو انسداد دہشتگردی کے نام پر چھپایا نہیں جاسکتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










