سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Young Job Seekers: Government Announces Opportunities
بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کو خوشخبری سنادی ہے۔
صوبائی حکومت نے مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد خالی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام میرٹ پر بھرتیوں اور بہتر گڈ گورننس کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ 16 اور 17 کی تقریباً 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔ جہاں محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، وہاں جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق یہ بھرتیاں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق ہوں گی تاکہ اہل امیدواروں کو ترجیح دی جا سکے۔ صوبائی حکومت نے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹس اور آفیشل ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی افواہوں یا جعلی اشتہارات سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











