جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

حج پر جانے والوں کیلئے اہم خبر؛ ڈیڈلائن دے دی گئی

05 فروری, 2026 11:05

وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے عازمین کے لیے ویزا پراسیسنگ کے سلسلے میں بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری مقرر کر دی ہے۔ وزارت نے تمام عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تاریخ سے قبل اپنا بائیو میٹرک مکمل کر لیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق عازمین حج اپنے متعلقہ بینکوں سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آسانی کے لیے ملک بھر میں چھ تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں عازمین بائیو میٹرک کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی ویزا بائیو ایپ موبائل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ عازمین اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کریں، پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ایک کنفرمیشن ای میل حاصل ہوگی، جسے عازمین اپنے باقی پراسیس کے لیے محفوظ رکھیں۔

اگر ایپ کے ذریعے تصدیق ممکن نہ ہو تو عازمین ملک بھر میں قائم سینٹرز میں جا کر اپنا بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ میں سینٹرز موجود ہیں۔ ان سینٹرز میں سروسز پیر تا جمعہ دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک دستیاب ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔