طوفانی بارشیں اور برفباری؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Stormy rains and snowfall; Meteorological Department issues major forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔
مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پشاور میں موسم سرد رہے گا اور کہیں زیادہ بارش متوقع نہیں ہے۔
دیر، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سرد موسم کے ساتھ جزوی ابر آلودگی رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











