ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

اسپارکو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا؛ خلا بازوں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے کی کامیاب تکمیل

07 فروری, 2026 11:42

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپارکو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے خلا بازوں کے انتخاب کا دوسرے مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خلا بازوں کے انتخاب کیلئے ابتدائی اسکریننگ کے بعد 2 پاکستانی امیدوار حتمی تربیت کیلئے شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امیدواروں کا چین کے آسٹروناٹس سینٹر میں طبی، نفسیاتی اور مہارتی معائنہ ہوا، شارٹ لسٹ امیدوار 6 ماہ کی جدید تربیت حاصل کریں گے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت کے بعد ایک امیدوار چینی خلائی اسٹیشن کے مشن کیلئے منتخب ہوگا، پاکستانی خلا باز کی  متوقع پرواز اکتوبر یا نومبر 2026میں ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن اور حمایت سے خلائی پروگرام میں شمولیت ممکن ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔