کراچی والے خبردار!!! محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Karachi Residents Beware!!! Meteorological Department Issues Major Forecast
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق شہر میں جاری سردی کی لہر میں کمی آئی ہے اور شہری معمول کے مطابق موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دیر، چترال، سوات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک کے دیگر بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سردی اور ممکنہ بارش کے پیش نظر اپنے روزمرہ معمولات میں احتیاط کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











