ترلائی کلاں خود کش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت؛ حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار

Major breakthrough in Tarlai Kalan suicide attack investigation; four facilitators of the attacker arrested
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترلائی کلاں خودکش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے اور خود کُش حملہ آور کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، خود کُش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کرلیا۔
آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجینس کے نتیجے میں کیے گئے، حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران وطن کا ایک بیٹا شہید اور تین زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف مزید انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










