منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا نے بڑی مشکل آسان کردی

10 فروری, 2026 10:33

نادرا نے شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ دوبارہ حاصل کرنے کی سہولت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب شہریوں کو مرکزی نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔ وہ اپنے قریبی ای فرنچائز مراکز سے یہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں 2,000 سے زائد ای فرنچائز قائم کی جا چکی ہیں۔ ابتدائی طور پر صرف 18 مراکز تھے، مگر بہتر نتائج کے بعد تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شہریوں کو اس سہولت کے استعمال کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ای فرنچائز استعمال کرنا بہت آسان ہے اور اس کے لیے نہ تو اسمارٹ فون کی ضرورت ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ۔ شہری اپنے محلے کی فرنچائز پر جا کر اپنا این آئی سی نمبر بتائیں۔ اس کے بعد دکاندار شہری کی تصویر اور فنگر پرنٹس نادرا کے ریکارڈ سے تصدیق کرے گا اور کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔

ای فرنچائز صرف شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے لیے ایف آئی آر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شہریوں کے ڈیٹا کی حفاظت کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ نادرا کی پاک آئڈینٹیٹی ایپ کے ذریعے ہر شہری آسانی سے دیکھ سکتا ہے کہ اس کے این آئی سی نمبر، فنگر پرنٹس یا کیو آر کوڈ سے کب، کیسے اور کس نے اس کا ڈیٹا حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے والدین کا کارڈ دکھانا ضروری نہیں۔ بی فارم میں موجود معلومات، شوہر کی رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ سے بھی خواتین اپنا کارڈ حاصل کر سکتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔